بیوٹی فلٹر کے استعمال کے حوالے سے ٹک ٹاک کا اہم فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کو بیوٹی فلٹر کے استعمال سے روکنے کے لیے پابندیوں کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی 18 سال سے کم عمر صارفین کو اپنی خوبصورتی اور کسشش بڑھانے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روکا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے بچانا ہے۔
بیوٹی فلٹر تصاویر ریئل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے تاکہ جسمانی کشش کو بڑھایا جا سکے۔ اس طرح کے فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہیں۔ ٹک ٹاک پر فراہم کیا گیا یہ ابرو اٹھانے والا ایک نیا فیس فلٹر ہے۔ ’بولڈ گلیمر‘ نامی یہ فلٹر کسی کو بھی سپر ماڈل بنا دیتا ہے۔
تاہم کمپنی کے مطابق عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔
ٹک ٹاک کمپنی ایسی مشین لرننگ ٹیکنالوجیز بھی استعمال کرے گی جو 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو شناخت کرنے میں معاون ثابت ہوسکے۔