کوئٹہ ، اغوا بچہ بازیاب نہ ہوسکا ،دھرنا جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں اغوا ہونے والے بچہ کی بازیابی کے لئے سرینا چوک پر جاری دھرنے میں ہندو پنچایت کوئٹہ کے صدر سنیل کمار نے اپنے دیگر برادری کے عہدیداروں اور ساتھیوں کے ساتھ بچہ اغوا ہونے والے دھرنا میں شریک ہوئے اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔اس موقع پر صدر ہندو پنچایت کوئٹہ سنیل کمار نے اغوا ہونے والے والد سے ملتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور کوئٹہ کی ہندو برادری آپ کے معصوم بیٹے کی بازیابی کے ہر ممکن تعاون کے لئے ہر وقت حاضر ہے۔ہمارے لئے جو بھی حکم ہو، ہم حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو پورے کوئٹہ شہر میں کرائمز نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، آئے روز اغوا برائے تعاون، اسٹریٹ کرائمز، چوری ڈکیتی ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، حکومت کو چاہئیے کہ وہ اپنے شہریوں کو مکمل تحفظ دے۔