پشتون اکثریتی اضلاع میں امن کیلئے قبائلی لشکر تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،نواب ایاز خان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہمارے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے، ہم پر دہشت گردی مسلط کی جا رہی ہے۔ خطے میں ایک نئے طوفان کے گہرے اثرات نظرآ رہے ہیں، ان خطرات کا مقابلہ کوئی قبیلہ یا سیاسی جماعت اکیلے نہیں کرسکتی۔ اس لیے ہم نے تمام قبائل اور جماعتوں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ( اردو نیوز )سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پشتون علاقے اور قبیلے کی سطح پر سلویشتی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ہم اپنا تحفظ خود کریں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ تفریق نہیں ہو رہی کہ کون دہشت گرد ہیں اور کون نہیں وردیوں میں بھی دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، عوام تذبذب کا شکار ہیں اس لیے ہم نے مقامی سطح پر جرگے اور کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ہم عوام کو متحرک کر رہے ہیں کہ وہ اپنے علاقے اور اجنبیوں پر نظر رکھیں۔ ہر نئے آنے والے سے پوچھیں کہ کون ہو، کیوں آئے ہو تمہارا مقصد کیا ہے۔