پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔معروف بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے مہنگائی کے اعتبار سے دنیا 43 ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔دی اکانومسٹ کی فہرست کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت سے مہنگائی میں 12درجے آگے ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان سے صرف 3 ممالک ارجنٹائن، ترکی اور برازیل آگے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں اس کی شرح 51 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں پر مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 6

فیصد اور برازیل میں یہ شرح 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی جبکہ بھارت اس فہرست میں 4 اعشاریہ 3 کی شرح کے ساتھ 16ویں نمبر پر ہے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی صفر اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

4 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

15 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

18 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

30 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

47 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

54 mins ago