یو اے ای کا نیا ویزا قانون۔۔ نوکری کے لئے جانے والے پاکستانیوں کے لئے کون سی نئی شرط عائد کر دی گئی؟

امارات میں ملازمت کا ویزا حاصل کرنے والوں کو اپنے کردار کی تصدیق کے لیے پولیس سے سند فراہم کرنا ہوگی


متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے ملازمت کے لیے ویزا حاصل کرنے والے پاکستانیوں پر ایک نئی شرط عائد کر دی ہے، جس کے تحت کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔
پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق، امارات میں ملازمت کا ویزا حاصل کرنے والوں کو اپنے کردار کی تصدیق کے لیے پولیس سے سند فراہم کرنا ہوگی۔ یہ اقدام پاکستانی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی مثبت قدم قرار دیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے شکایات کی روک تھام ممکن ہوگی اور اعتماد سازی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ یو اے ای پہلے ہی پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزوں پر پابندی لگا چکا ہے، جو مختلف شکایات کے باعث کیا گیا۔
یہ نئی پالیسی امارات جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک یاددہانی ہے کہ سفری تیاریوں کے دوران تمام ضروری دستاویزات مکمل کر لی جائیں۔