بخت محمد کاکڑ کی کامیابی کے خلاف دائر عذرداری کیس خارج ہونا حق وسچ کی جیت ہے ۔ روح اللہ داوی
شکست خوردہ عناصر نے کامیابی کو چیلنج کرکے صرف پیسہ اور وقت کا ضیاع کیا ۔
امن ، ترقی ، خوشحالی اور خدمت کا سفر شروع ہوچکا ہےعوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے۔ بیان
میزئی اڈہ(قدرت روزنامہ) یوتھ موبلائزیشن موومنٹ کے ممبر روح اللہ خان داوی نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کا مقدمہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے خارج کئے جانے پر اللہ تعالی شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے حق و سچ کی جیت ہوئی ہے ۔ حق وسچ غالب جبکہ باطل مٹ کررہے گا ۔ الیکشن مہم کی طرح شکست کھانے والے عناصر نے بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہوکر واضح برتری کو چیلنج کرکے اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیا مگر صرف پیسہ اور وقت کا ضیاع کیا ۔ناقدین اور مبصرین بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بلوچستان کے حلقے پی بی 39 اور پی بی 37 انتہائی غیرمتنازعہ حلقے ہیں جہاں صاف شفاف اور غیرجانبدار الیکشن ہوئے تھے ۔ بخت محمد کاکڑ نے انتہائی قلیل وقت میں محکمہ صحت میں اصلاحات لے آکر لوگوں کے دل جیت لئے ۔ حلقہ انتخاب میں ترقی ، خوشحالی کا سفر شروع کردیا انشاءاللہ بہت جلد عوام بہتری محسوس کریں گے ۔ سیاسی مخالفین اپنی ناکام سیاست کا سورج غروب دیکھ کر پروپیگنڈے کررہے ہیں مگر ہر جگہ انشاءاللہ شکست مقدر اور نامراد رہیں گے ۔