پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سنی اتحاد کونسل (پی آئی سی) کے چئیرمین حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دو اہم کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی آئی سی کے سربراہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفی دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد مسلسل تنقید پر عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *