پنجاب

پاکستان آرمی رائفل ایسوس ایشن کی اختتامی تقریب، آرمی چیف نے جیتنے والوں کو میڈلز سے نوازا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آئی ایس پی آر کے مطابق میگا شوٹنگ ایونٹ 14 اکتوبر سے 28 نومبر تک جاری رہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوس ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب جہلم آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میگا شوٹنگ ایونٹ 14 اکتوبر سے 28 نومبر تک جاری رہا، جس میں پاک فوج،پاک بحریہ،پاک فضائیہ، سول آرمڈ فورسز بشمول سندھ اور پنجاب رینجرز کے نشانہ بازوں نے شرکت کی، مجموعی طور پر 2 ہزار سے زیادہ نشانہ باز ایونٹ میں شریک ہوئے، ایونٹ میں حصہ لینے والوں میں پنجاب، سندھ، خیبر پختون خوا بلوچستان کی ٹیمز کے ساتھ فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، لاہور گریزن شوٹنگ گیلری سمیت سویلینز شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف اور گیسٹ آف آنر چیف آف ایر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کامیاب ہونے والوں میں ٹرافیز اور میڈلز تقسیم کیے۔انٹر سروسز مقابلوں میں پاک فوج نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور سی این ایس میچز جیتے جبکہ پاک فضائیہ نے چیف آف ائیر سٹاف مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چیمپین شپ ٹرافی بھی اپنے نام کی، ایف ٹی آر ٹیم ٹرافی پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں حاصل کی۔ پریزیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی پاک فوج کے نائیک وسیم احمد خان نے حاصل کی۔ پاک فضائیہ نے پرائم منسٹر سکلز ایٹ ارم بگ بور نیشنل چیلنج جیتا ، آزاد کشمیر رجمنٹ نے پیرا فائرنگ انفنٹری سکواڈ میچز میں پہلا انعام حاصل کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوج کا سب سے بڑا شوٹنگ اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی پنجاب رجمنٹ کے سپاہی آفتاب احمد نے حاصل کی۔ بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی گروپ ٹو اور گروپ تھری لانس دفعہ دار محمد عمران اور حوالدار فتح اللہ خان نے حاصل کی، لانس دفعہ دار محمد عمران کا تعلق کیولری اور حوالدار فتح اللہ خان کا تعلق ای ایم ای بٹالین سے ہے۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف اف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ان کی بہترین نشانہ بازی کی مہارت اور معیار کو سراہا۔ آرمی چیف نے نشانہ بازی کی مہارت کو کسی بھی پیشہ ور سپاہی کا امتیازی نشان قرار دیا، آرمی چیف نے نشانہ بازی میں مہارت کو عسکری ٹریننگ کے اہداف کی بنیاد قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جہلم آمد پر کورکمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *