ہمارے کاروان میں مزید4اراکین اسمبلی حلف اٹھاکر ہمارے ساتھ شامل ہوگئے ہیں، عبدالر حمان کھیتران
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالر حمان کھیتران نے کہا ہے کہ ہمارے کاروان میں مزید4اراکین اسمبلی حلف اٹھاکر ہمارے ساتھ شامل ہوگئے ہیں 25اکتوبر کو اسمبلی اجلاس میں آشنا ہو نگے کیونکہ جام کمال نے بلوچستان کے روایات کو پامال کرتے ہوئے 3خواتین کی بے حرمتی نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی بے حرمتی کی ہے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ 3بیٹیو ں کو اپنے اقتداراعلیٰ کے لیے استعما ل کیا ہے ان خیالات کا اظہار سردار عبدالر حمان کھیتران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حمایتی 4اراکین اسمبلی ہمارے کاراوان میں شامل ہوگئے ہیں اور اس شرط پر کہ 25اکتوبر کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آشنا ہو جائیں گے اورہماری تعداد بڑھ رہی ہے
بلوچستا ن کی تاریخ میں پہلی دفعہ بلوچستا ن کی بیٹیو ں کو اقتدار اعلیٰ کے لیے استعمال کیا گیا ہے یہ بلوچستا ن کی تاریخ میں لکھا جائے گا جو اراکین اسمبلی لاپتہ ہیں ان کے اہلخانہ بہت پر یشان ہیں اور ہمارے کاروان کے ساتھی ان کے گھر بھی گئے تھے وزیر اعلیٰ بلوچسان جام کمال اپنی اکثریت کھونے کے بعد اوچھے ہتکنڈو ں پر اتر آئے ہیں ہم باربار کہا کہ عزت کے ساتھ استفیٰ دے کر اپنے گھر چلے جائیں انہو ں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں 3اراکین اسمبلی کی بے حرمتی نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی برحرمتی ہے مزید جام کمال کے ہامی ہمارے ساتھ ہے اور انشاء اللہ 25اکتو برکو ہم اپنی اکثریت دیکھاکر رہے ہیں۔