پنجاب

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے 4خوارج کو ہلاک کردیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل ہو گئے،ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں میں سرغنہ باتور بھی شامل ہے جبکہ 3 خارجی زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *