پنجاب

آج سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوئی،ہر ریکارڈ مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کے1 لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے پراظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکوئٹی مارکیٹ کادرجہ حاصل کر چکی ہے۔ الحمدللہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ سٹاک مارکیٹ کا یہ ریکارڈ سرمایہ کاروں کے غیرمتزلزل اعتماد اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ سٹاک مارکیٹ کی بلندی و تیزی سمیت ہر تاریخی کام ہوتا اورعوامی فلاح کاہر ریکارڈ مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کا لاکھ پوائنٹ عبور کرنا عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک نے نہ صرف استحکام حاصل کیا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد دلیل ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیز بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ثابت ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے سٹاک مارکیٹ میں سیاسی نعرے نہیں لگوائے بلکہ مؤثر پالیسی کے نفاذ سے1 لاکھ پوائنٹس عبور کرایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *