یکم دسمبر سے پیٹرول کتنا مہنگا ہو سکتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مارکیٹ میں فیول پرائس میں پیدا ہونے والے ارتعاش کا اثر پاکستانی مارکیٹ میں پڑنے اور نتیجتاً پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان۔
پاکستان میں ہر 15 روز بعد فیول پرائس کا جائزہ لیکر آئندہ 15 روز کے لیے ان کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی تھی، تاہم اس مرتبہ امکان ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فیول پرائس میں پیدا ہونے والے ارتعاش کے سبب پاکستان میں فیول کے نرخ بڑھ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ایام کے دوران بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والے معمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا امکان ہے کہ یکم دسمبر 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.87فی لیٹر اضافے ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کے باعث عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے، جس کی وجہ سے پی او ایل کی قیمتوں میں استحکام کا امکان ہے۔