اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں۔
سویرا ندیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ان کی والدہ اس دنیا کو چھوڑ کر دوسرے بہترین جہاں میں رخصت ہو گی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ اپنی زندگی میں جس شخص سے بھی ملیں وہ انہیں یاد کرتا ہے اور ان سے محبت کرتا ہے، انیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی والدہ مشکل وقت کا سامنا کرنے کی ہمت رکھتی تھیں، وہ ہمدردی، طاقت اور حوصلہ افزائی کی شاندار مثال تھیں۔ سویرا ندیم نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
سویرا ندیم حال ہی میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں نعمان اعجاز کی پہلی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، اس ڈرامے کی کہانی ایک ادھیڑ عمر امیر آدمی (توقیر) کی دوسری شادی کے گِرد گھومتی ہے۔ ڈرامے میں ’توقیر‘ کا کردار سینیئر اداکار نعمان اعجاز ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ معصومہ کا کردار حریم فاروق نبھا رہی ہیں۔