ڈالر کی اڑان جاری۔۔نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا . انٹربینک میں ڈالر 174 روپے 30 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا .

ساڑے پانچ ماہ میں ڈالر 22 روپے مہنگا ہوچکا ہے . 7مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا . تین ماہ میں تجارتی خسارہ سو فیصد بڑھ چکا ہے . معاشی ماہر اسد رضوی کے مطابق ڈالر سکوک بانڈز اور بیرونی قرض کی مد میں 1ارب 64 کروڑ ڈالر60 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے . روپے پر بڑی ادائیگی پر دباﺅ دیکھا جارہا ہے . پاکستان کے بیرونی قرضے امریکی ڈالر میں 122 ارب ڈالر سے زائد ہیں . . .

متعلقہ خبریں