ایم کیو ایم کا سندھ کی جامعات سے سیاسی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
سندھ حکومت اب جامعات کو بھی بلدیاتی اداروں کی طرح اپنے رحم و کرم پر رکھنا چاہتی ہے
کراچی (قدرت روزنامہ)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن (فپواسا) کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان ایم کیو ایم نے سندھ کی جامعات میں سیاسی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ حکومت اب جامعات کو بھی بلدیاتی اداروں کی طرح اپنے رحم و کرم پر رکھنا چاہتی ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اور سندھ کابینہ جامعات کی خودمختاری کے لیے واضح پالیسی بنائیں۔