پاکستان

پی ٹی آئی ترجمان نے ڈی چوک اموات کی تعداد پیش کردی- پارٹی کیلئے دھچکا

حکومت شواہد چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران کارکنوں کی شہادتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت شواہد چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے جمعہ کو پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی بھی مظاہرین کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق ایبٹ آباد اور چارسدہ سے ہمارے2، 2 کارکن ، شانگلہ، مردان، کوٹلی ستیاں، اسلام آباد اور ڈی جی خان کا ایک ایک رکن شہید ہوا، پشین اورہری پور کے ایک ،ایک کارکن سمیت 12کارکنان شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا جمع کیا ہوا ڈیٹا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں نے زیادہ اموات کے دعوے کیے تھے۔ لطیف کھوسہ نے 278 افراد مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی 200 سے زائد اموات کا دعویٰ کرتے رہے۔
جب کہ پارٹی کے مستعفی ہونے والے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 20 اراکین مارے گئے ہیں۔
برطانوی اخبار گارجین نے اسپتالوں کے ذرائع کے حوالے سے اموات کی تعداد 17 بتائی تھی۔ شیخ وقاص اکرم کی بتائی گئی تعداد ان میں سب سے کم ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *