پی ٹی آئی احتجاج پر امریکی مصنفہ بھی پھٹ پڑیں، مظاہرین کی حقیقت بتا دی

انہوں نے اسلام آباد میں کشیدہ صورتھال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف امریکی مصنفہ نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کردیا۔
سارہ ایڈمز نامی امریکی مصنفہ نے اسلام آباد میں کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا ہے۔خیال رہے سارہ ایڈمز امریکی شہر نیشویل میں رہتی ہیں جو ناولز لکھنے کے لیے مشہور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں قیام کیا اور ان نام نہاد ’پرامن‘ مظاہرین کہلانے والوں کو خود دیکھا۔ یقین کریں ہم میں سے بن غازی کے لوگ ’پرامن احتجاج‘ کی غلط بیانی سے متعلق ایک سے زائد باتیں جانتے ہیں۔
خاتون امریکی مصنفہ کا کہنا تھا کی جھوٹی خبروں میں نہ پڑیں۔ یہاں تک کہ ہمارے اپنے امریکی کانگریس کے کچھ لوگ بھی بغیر حقیقت جانتے ہوئے ان مظاہروں پر تبصرہ کر رہے ہیں۔
یہ ایک حقیقت کی جانچ ہے کہ یہ مظاہرین آنسو گیس پھینک رہے ہیں۔ اور یہ خبر بھی غلط ہے کہ اسلام آباد میں 100 مظاہرین کو بھی پاکستانی فوج نے گولی مار کر ہلاک کیا۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ صرف اس وجہ سے کہ کوئی چیز آن لائن ہے، اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے گروپ پیسے اکٹھا کرنے کے لیے اسے دہراتے ہیں، اسے سچ نہیں بناتے۔ غلط معلومات کا اشتراک صرف آپ کے اپنے مقصد کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ اسے کم قابل اعتبار معلوم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کرنے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر دو ڈی پی اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو آنسو گیس کے شیل فراہم کیے تھے۔
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایسے خبریں منظر عام آئی تھی کہ مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس فائر کیے تھے۔ جس کے بعد ایک مراسلہ جاری ہوا جس میں کے پی پولیس کو دستیاب آنسو گیس شیل کے مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔