وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہرخاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں . فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو مل جائیں گے، صحت کارڈ کو اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے، سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی عوام کے علاج کیلئے بلا معاوضہ میسر ہوں گے .خیبر ہختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2021
. .صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے https://t.co/xbpXwFsr85
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2021