تربت، خاتون کی لاش برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے علاقے سے ایک خاتون کی لاش برآمد ۔ لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے کلاتک کے مقام پر ایک خاتون کی لاش ملی ہے جو کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے ۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔