خضدار، نامعلوم افر اد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو آگ لگادی
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں تعمیراتی مشینری کو آگ لگادی گئی، تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے خضدار کے مضافاتی علاقہ سنی نواح میں زیر تعمیر ڈیم منصوبے پر کام کرنے والی مشینری کو آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پاکر لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی مزید کاروائی کی جارہی ہے۔