دکی ،قلعہ سیف اللہ پولیس کا مکان پر چھاپہ، فائرنگ سے ملزم ہلاک، 2 گرفتار
دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی کے یو نین کو نسل تھل کے علاقے میںایک مکان پر چھا پہ کے دوران فا ئرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ2کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔لیویز ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز دکی کی یو نین کو نسل تھل کے راز محمد کاریز میں قلعہ سیف اللہ پو لیس نے ایک مکان پر چھاپہ ما ر کا رروائی کی اور اس دوران فا ئرنگ سے ایک ملزم عبدالرحیم جوگیزیی ہلا ک جبکہ2ملزمان شہءاللہ اور زیب گرفتار کرلئے گئے ہیں لیویز کے مطابق پولیس فائرنگ سے جاں بحق اور گرفتار ہونے والے دونوں افراد قلعہ سیف اللہ پولیس کو مقدمہ فرد نمبر 13/22 میں مطلوب تھے جاں بحق ملزم کی نعش کو سول ہسپتال دکی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔