پی ٹی آئی پر کریک ڈاون کی مذمت، ظلم کیخلاف ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، سردار اختر مینگل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ روکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس )پرپارٹی کا ایک بیان شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے قافلے پر شدید فائرنگ ، شیلنگ ، گاڑیوں کو نذر آتش اور بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نام نہاد جمہوری دور میں فسطائیت قتل وغارت گری ، انسانیت سوز اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اسلام آباد دار الحکومت ہے ہر صوبے اور اقوام کا بنیادی حق ہے کہ وہ ڈی چوک پر امن دھرنا دے یا جلسہ کرے آئین میں ہر ایک کو یہ حق حاصل ہے مگر لوگوں کو شہید کرنا ، زخمی کرنے پر عوام حکمران اتحادی جماعتوں کو بھی معاف نہیں کریں گے نام نہاد جمہوریت دور میں ایک سیاسی جماعت جو بڑی پارلیمانی جماعت ہے اس کے ساتھ ظالمانہ روش رکھنا قتل و غارت گری کا نشانہ بنا حکومت نے ثابت کیا کہ جمہوریت نہیں پر امن ، جلسوں پر پابندی اور انسانی حقوق بھی سلب کرنے سے گریز نہیں کیا جا رہا بلوچستان نیشنل پارٹی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا چاہتی ہے کہ پارٹی ہر فورم پر انسانیت دشمن اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی بیان میں کہا گیا کہ اگر ڈی چوک پر آنے دیا جاتا تو اس میں کیا قباعت تھی وہ دو چار دن بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے اور واپس چلے جاتے لیکن عدم برداشت ، غیر رواداری قتل و غارت میں تمام اتحادی جماعتیں برابر کی شریک ہیں بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں غیر جمہوری ، ناروا سلوک اور قتل و غارت گری کے خلاف آواز اٹھائیں بی این پی مشکل گھڑی میں اپنا سیاسی اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے ان کے ساتھ ؟ ہیں پارٹی کسی بھی ظلم و زیادتی کے خلاف ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی گزشتہ شب جو ہوا وہ موجودہ حکومت کیلئے سیاہ باب ثابت ہوگا کسی سیاسی کارکن ظلم و زیادتیوں کو نہیں بھولیں گے پارٹی شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے اور یہ مطالبہ کرتی رہے گی کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے ۔