تحریک انصاف پر پابندی اور خیبرپختونخوامیں گورنرراج لگانے کے متوقع اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، آغا حسن
کوئٹہ/اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے بلوچستان اسمبلی سے پی ٹی آئی پر پابندی کی قراردادکی منظوری پر سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد قابل مذمت قراردادمنظور کرنے والوں کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے تھی کہ ان کو مستقبل قریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے احکامات صادر کئے گئے تو وہ کیا کریں گے کیونکہ ان کا نہ کوئی نظریہ سے نہ کوئی سوچ،بی این پی تحریک انصاف پر پابندی اور خیبرپختونخوامیں گورنرراج لگانے کے متوقع اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔