نوجوانوں کے عزم و حوصلے سےبلوچستان کا مستقبل روشن ہو گا،جمال رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے بلوچستان کے نوجوان پیپلز پارٹی کی طاقت کا سرچشمہ اور اس کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نوجوان نسل کو بھرپور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی کے 57ویں یوم تاسیس پرجمال خان رئیسانی نے اپنے پیغام میں کہا بلوچستان کے عوام بالخصوص نوجوان پیپلز پارٹی کے لیے نہ صرف طاقت کا سرچشمہ بلکہ اس کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہیں صدر مملکت و شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دانشمندانہ قیادت اور دور اندیش فیصلوں نے بلوچستان کے عوام میں یہ یقین پیدا کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ان کے مسائل کے حقیقی حل کی ضامن ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نوجوان نسل کو بھرپور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں بلوچستان کے نوجوان جنہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا پیپلز پارٹی کے نظریے کے علمبردار ہیں، یہ نوجوان نہ صرف پارٹی کا قیمتی اثاثہ بلکہ مستقبل کے معمار بھی ہیں جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے میں پیش پیش ہوں گے بلوچستان کے نوجوانوں کو یقین دلایاکہ پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی بلوچستان کا مستقبل روشن ہے اور یہ نوجوانوں کے عزم و حوصلے سے ہی ممکن ہو گا۔