بیٹی دل کی سنگین بیماری میں مبتلا، انڈیا کا ویزا مل چکا، سفری اخراجات میں مدد چاہیے، ٹیکسی ڈرائیور کی حکومت سےمطالبہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انڈیا کا ویزا مل چکا، سفری اخراجات میں مدد چاہیے،کھنڈر نما مکان میں رہنے والے لورالائی کے ٹیکسی ڈرائیور اکبرخان کی تین سالہ ڈان سنڈروم کی شکار بیٹی دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہے اور ڈاکٹروں نے اس کا علاج اوپن ہارٹ سرجری تجویز کیا ہے- یہ علاج صرف انڈیا میں ہوسکتا ہے جس کےلیے اکبر خان اور ان کی بیٹی کو ویزا مل چکا ہے انہیں وہاں ایک این جی او کے ذریعے مفت علاج کی پیشکش کی گئی ہے مگر ان کے پاس سفر اور رہائش کے اخراجات نہیں- اس سلسلے میں اکبر خان کو چار سے پانچ لاکھ روپوں کی ضرورت ہے “انڈیا کا ویزا مل چکا، سفری اخراجات میں مدد چاہیے”