مستونگ ، گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ،خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی


مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ کے نواحی علاقہ آماچ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گھر پر گر گئی آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت اہل خانہ کے اوپر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاںبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا۔زخمی افرادکے ناموں میں علی محمد ولد مراد بخش ،عزت اللہ ولد علی محمد اورعطاءاللہ ولد علی محمدشامل ہیں۔