آریان خان کیس میں نیا موڑ؛ معروف اداکارہ کے گھر پر بھی چھاپہ، لیپ ٹاپ اور موبائل ضبط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے بعد ایک اور معروف اداکارہ کو این سی بی کی جانب سے طلب کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی کی معروف اور نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ روز این سی بی کے دفتر کے باہر دیکھا گیا تھا جہاں ان کے والے چنکی پانڈے بھی ان کے ہمراہ دیکھائی دیئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این سی بی کی جانب سے اننیا پانڈے کو تفتیش کے لئے طلب کیا گیا جس کے بعد اداکارہ اپنے والد چنکی پانڈے کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر گئی جہاں پر ان سے 2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

رپوڑس میں بتایا گیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں کرلئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آریان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت میں آریان اور ان کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ پیش کی گئی تھی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔