عرفی جاوید کا تھری ڈی گاؤن فروخت کرنے کا اعلان، قیمت جان کر سب حیران
اداکارہ کے مذکورہ گاؤن کی قیمت جاننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے
ممبئی(قدرت روزنامہ)اپنے بے باک ملبوسات کے سبب شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنا ہر دلعزیز تھری ڈی گاؤن فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ کے مذکورہ گاؤن کی قیمت جاننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنا تتلی والا لباس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے سب نے بہت پسند کیا تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ لباس 3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر رہی ہوں جو خریدنے کا خواہش مند ہے وہ میسج کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال کے وسط میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عرفی جاوید کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی، جس میں ان کے لباس کو ناقدین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔
اس لباس کی خاص بات اس کا تھری ڈی ہونا تھا، ان کے سیاہ گاؤن پر حرکت کرتے پھول، پتے اور تتلیاں موجود ہیں جو عرفی جاوید کے ایک اشارے کے منتظر دکھائی دیے۔
ان کے گاؤن پر موجود تتلیاں اشارہ کرتے ہی پھولوں سے اُڑ جاتی ہیں جبکہ پھول اور پتے بھی حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔اس لباس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) کی امیدوار نے اب اس لباس کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کی قتمت جان کر ہر ایک حران ہے۔