پنجاب

ٹمپریچر نیچے نہیں لایا گیا تو سیاسی بحران باقاعدہ لڑائی میں بدل جائیگا، فواد چوہدری

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کو احمقانہ اور پنجاب حکومت کی کیمپین کو بیہودہ قرار دے دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کو احمقانہ اور پنجاب حکومت کی کیمپین کو بیہودہ قرار دے دیا۔
شہباز شریف کی احمقانہ تقریر اور پنجاب حکومت کی پختونخواہ کے خلاف بیہودہ میڈیا کمپین کے جواب میں پختونخواہ اسمبلی میں جو تقاریر ہوئ ہیں وہ خطرناک صورتحال کی طرف لے جا رہی ہیں اگر سیاسی ٹمپریچر نیچے نہیں لایا جاتا تو پاکستان کا سیاسی بحران باقاعدہ لڑائ میں بدل جائیگا اس صورتحال سے…
فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے مطابق اگر سیاسی ٹمپریچر نیچے نہیں لایا جاتا تو پاکستان کا سیاسی بحران باقاعدہ لڑائی میں بدل جائیگا۔
انہوں نے تجویز دی ہے کہ اس صورتحال سے بچنے کے لیے فوری مذاکرات کا عمل بحال کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے اور اس کی بعد رونما ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، اور اس کے ساتھ ہی صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ اسی پس منظر میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو چینلج دیا ہے کہ اگر ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھایا جائے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *