کھیل

جونیئر ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے عمان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ہاکی ٹیم نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں عمان کو 7 گول سے شکست دے دی۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا سیمی فائنل مسقط کے دارالحکومت عمان میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رہی، کپتان حنان شاہد نے پہلے ہی منٹ میں گول کردیا، پھر پہلا کوارٹر ختم ہونے سے قبل پاکستان کو 0-2 کی برتری مل گئی۔
آخری کوارٹر ختم ہونے سے قبل پاکستان کو 5 گول کی برتری حاصل تھی، اس کے بعد مزید دو گول ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے رانا ولید نے 2 گول کیے، جبکہ کپتان حنان شاہد، ندیم خان، قیوم ڈوگر، سفیان خان اور بشارت نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان عمان کو شکست دے کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، جبکہ اپنا آخری پول میچ کل ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *