بلوچستان میں کارروائیاں ، لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل سمیت بڑی تعداد میں غیر قانونی اشیا ضبط


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایف سی بلوچستان(نارتھ)کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیںنومبر 2024 کے دوران ڈیرہ مرادجمالی،بارکھان،پشین،چمن،ژوب اورنوشکی کیمختلف علاقوں میں غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کوناکام بنایا گیا،ضبط شدہ اشیا میں چینی 40 میٹرک ٹن،بیٹل نٹس ،12 میٹرک ٹن، ٹائرز 728 عدد اور سگریٹس 1223 عدد شامل تھیںبین الصوبائی سرحدوں پرقائم چیک پوسٹوں پرمنظم چیکنگ کے باعث 122096 لیٹرز ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا،ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔