کراچی سے گوادر جانے والی کوچ حادثے کا شکار ،5 افراد زخمی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کراچی سے گوادر جانے والی کوچ حادثے کا شکار ہونے سے 5 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے گوادر جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ کوسٹل ہائی وے پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔