کراچی(قدرت روزنامہ) اغوا اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا سابق انچارج عثمان شاہ کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کراچی کی جانب جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے عثمان شاہ عرف میجر عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اغوا اور قتل میں مطلوب تھا، جب کہ اس کا کا تعلق چھالیہ مافیا سے بھی ہے۔حکام کے مطابق ملزم عثمان شاہ خود کو ایک حساس ادارے کا میجر ظاہر کرتا تھا، سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا انچارج تھا اور اسے 2019 میں شکایات کی وجہ سے نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور عمران محسود کے ساتھ مل کر فضل نامی شخص کو گھر سےاغوا کیا اور بعد میں اسے قتل کر دیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ فضل کو قتل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس نے غیر قانونی طریقے سے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر کسٹم انٹیلی جینس کو پکڑوائی تھی، اور چھالیہ کی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد تھی، اور فضل سے متعلق ہمیں کسٹم کے ایک اہلکار نے مخبری کی تھی۔
بنوں (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امرود کا ذائقہ کس فرد کو پسند نہیں ہوگا؟چاٹ کی شکل میں…
نیو یارک(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…