بین الملکی تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے۔
اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) چیریٹی بازار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیریٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے۔ چیریٹی بازار لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر ملک کی ثقافت ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔ پفوا چیریٹی بازار کا انعقاد مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کے حوالے سے اہم ہے۔ نمائش ثقافتی شوز بھی پفوا چیریٹی بازار کا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پفوا چیریٹی بازار کے انعقاد پر منتظمین کو سراہتا ہوں، چیریٹی بازار کا انعقاد بھی سفارتکاری کا حصہ ہے۔