مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ
وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو فوری طور پر بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو فوری طور پر بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود وی پی اینز کی رجسٹریشن جاری رہے گی، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلہ متوقع ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری ہدایات ملنے کے بعد فیصلہ ہوگا، پی ٹی اے کو غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے حوالے سے وزارت داخلہ کی ہدایات کا انتظار ہے۔
واضع رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی جبکہ آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے۔