پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مصالحت کا عمل جاری تھا کہ فائنل کال نے سارا کھیل بگاڑ دیا، سنسنی خیز انکشافات

تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 24 نومبر کے دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجلاس کے ارکان کو 24 نومبر سے قبل اور بعد کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔
نجی چینل ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ احتجاج کی فائنل کال پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات میں بریک اپ کی وجہ بنی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت مصالحت کیلئے کردار ادا کر رہے تھے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ 24 نومبر سے قبل تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کی گئی تھی، عمران خان کو بھی قائل کرنے کی کوششیں کامیاب ہونے لگی تھی لیکن اس دوران عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کے لیے 24 نومبر کی تاریخ دینا مذاکرات کی راہ ہموار کرنے والوں کے لیے حیران کن تھا، 24 نومبر سے قبل اسی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سنگجانی کے مقام پر عمران خان بھی دھرنے کے لیے تیار تھے لیکن بشریٰ بی بی نے عمران خان کی ہدایات پر ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیا، احتجاج کے دوران حکومت کی جانب سے کارروائی کے بعد بشری بی بی کو وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی وزیراعلی کا تھا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین خود بھی کہہ چکے ہیں بشریٰ بی بی کو محفوظ مقام پر منتقل اس لیے کیا گیا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی عزت ہیں اس لیے انھیں تحفظ دیا گیا۔
تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پہلے سے زیادہ فاصلے بڑھ گئے ہیں اگر دوبارہ بھی کوشش کی جاتی ہے اس میں لمبا عرصہ لگ سکتا ہے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *