گورنر خیبر پختونخوا اپنی حیثیت میں رہ کر بات کریں، علی امین گنڈاپور
گورنر فیصل کریم کنڈی کی پارٹی کو مینڈیٹ ملے تو پھر یہ چیزیں کریں
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت میں رہ کر بات کریں۔
پشاور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر کا کام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانا نہیں ہے، یہ میرا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کےلیے مجھے کوئی بلاتا ہے تو جاؤں گا لیکن گورنر اپنی حیثیت میں رہ کر بات کریں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی پارٹی کو مینڈیٹ ملے تو پھر یہ چیزیں کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس دفعہ ہمارے احتجاج پر گولیاں برسائی گئیں، ہمارے ہزاروں کارکن گرفتار اور بہت سے لاپتہ ہیں۔