عمران خان کے بلڈپریشر اور شوگر لیول سے متعلق جیل انتظامیہ کیا کہتی ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی صحت متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہیں دم توڑ گئیں، بلڈپریشر نارمل اور صحت مکمل درست ہے۔
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کے جواب میں اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں انکی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاون کا حصہ قرار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی 2 دسمبر تک تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے، جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں۔
جیل ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے۔ بانی پی ٹی آئی روزانہ 2 مرتبہ ورزش کرتے ہیں۔ جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اور ان کی سیکورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔