رنبیر کپور سکینڈل ۔۔۔ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے رنبیر کپور کیساتھ سکینڈل کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے ایک شومیں رنبیر کپور کیساتھ بننے والے سکینڈل کے بارے میں کہا کہ وہ اس کے بارے میں اب زیادہ نہیں سوچتی اور نہ اس کے بارے میں کوئی بات کرتی ہوں۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں چاہے کچھ بھی بولوں آگے سے مجھے یہ سکینڈل یاد دلایا جاتا ہے۔ میں کسی سے بھی بات کروں آگے سے ایسا رویہ دیکھنے کو ملتا ہے
جیسے لوگ کہہ رہے ہوں باقی تو سب ٹھیک ہے مگر آپ کی یہ والی حرکت ٹھیک نہیں تھی۔ ماہرہ خان نے مزید کہا اسی لیے و ہ اب اس سے متعلق زیادہ نہیں سوچتیں اور نہ بات کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا مگر ہاں وہ اتنا ضرور کہنا چاہیں گی کہ سکینڈل کا دور ان کے لیے سب سے زیادہ سیکھنے والا دور تھا، انہوں اس کڑے وقت کے دوران بہت کچھ سیکھا