اکبربلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف تین دسمبر کو ڈی آئی جی آفس کا گھیراو کرینگے ،نیشنل پارٹی


سبی(قدرت روزنامہ)نیشنل پار کے صوبائی صدر اسلم بلوچ ، مرکزی سینیئر نائب صدر میر شاوس بزنجو اور مرکزی فنانس سیکریریٹری حاجی فدا حسین دشتی اتوار کو ڈھاڈر اور سبی میں پارٹی کے کارنر اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن امان کی صورت حال انتہائی نا گفتہ بہ ہے اور سیاسی کارکنوں کو قتل کرکے قاتل دندناتے پھرتے ہیں انہیں گرفتار کرنے سے حکومت بے بس و لاچار ہے ، شہید اکبر بلوچ کے قتل کو پندرہ دن گزر گئے وزیراعلی بلوچستان نے اسمبلی فلور پر قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا اور اسے بدترین غفلت قرار دیا مگر وزیراعلی کے احکامات کو بھی پولیس اور انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا اور اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے ، پارٹی رہنماوں نے ڈھاڈر اور سبی میں پارٹی اجلاسوں سے خطاب کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ نیشنل پارٹی اپنے کارکنوں پر کوئی کمپرومائز نہیں کریگا اور پارٹی کارکنوں کی ہر سطع پر دفاع کیا جاہیگا شہید اکبر بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت سے سخت قدم اٹھاہینگے اور ڈی آئی جی آفس کے گھیراو کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے اور شاہراہ بلاک کیا جاہیگا ۔ پولیس انتظامیہ اور حکومت کی بہتری اسی میں ہے کہ قاتلوں کوُ فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچاپیں ، ڈھاڈر میں عبداللہ بلوچ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی اور اس امر کا اعادہ کیا کہ تین دسمبر کو بڑی تعداد میں ڈی آئی جی آفس کے گھیراو کے لیئے ڈیرہ مراد پہنچیں گے، سبی میں ضلعی صدر میر اسلم گشگوری ، یار جان بنگلزئی ، فاروق بلوچ بہروز گشکوری ، ہاشم سیلاچی ، محمد خان سیلاچی، کامریڈ ہدایت شہر یار گشکوری سمیت رہنماوں اور کارکنوں نے رہنماوں کا استقبال کیا اور اجلاس منعقد کی اس امر کا اعادہ کیا کہ سبی سے جلوس کی شکل میں ڈیرہ مراد جمالی آکر فی آئی جی آفس کا گھیراو کرینگے۔ دریں اثنا گزشتہ انتخابات میں نیشنل پارٹی کے اتحادی امیدوار اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما میر اصغر مری نے ملاقات کی اور سیاسی و علاقائی صورتحال پر بات چیت کی۔