اسلام آباد

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو 53ویں قومی دن پر مبارکباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت اور عوام کو ان کے 53ویں قومی دن پر دلی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *