خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کزن فائرنگ سے قتل

نامعلوم افراد نے ثقلین خان کو کلاچی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، لاش لواحقین کے حوالے


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کزن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے کزن ثقلین خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ثقلین خان کے بڑے بھائی فریدون گنڈاپور ٹی ایل پی کے ٹکٹ سے حلقہ کلاچی پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے کزن کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *