جلاؤ گھیراؤکیس، شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں درخواستوں کی سماعت کی


لاہور (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اوردیگر کی فرد جرم کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالتی عملے نے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ پراسکیوشن کے گواہان شہادتیں قلمبند کرانے کے لئے پیش نہیں ہوئے۔ پراسکیوشن نے گواہان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے مقدمہ میں فرد جرم کو چیلنج کیا تھا۔