پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان و دیگر پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسدادد ہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسدادد ہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل لایا گیا جبکہ علیمہ خان,عظمی خان,بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے.
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کر دیا گیا، وکلاء صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی۔
عمران خان کے وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعہ23-A کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے۔
عدالتی دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *