پاکستان پر ڈالروں کی بارش،ملکی خزانے میں کہاں سے اربوں روپے آنے والے ہیں؟خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ جمعرات کو وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر عمر ایو ب نے کہاکہ رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا،

رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے، انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔