ہاں مجھ سے غلط کام ہوا،اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار رنبیر کپور کیساتھ شرمناک اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعتراف کر لیا
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بننے والے سکینڈل سے متعلق کہا ہے کہ وہ اس بارے میں اب زیادہ نہیں سوچتی اور نہ اس بارے بات کرتی ہیں۔ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ چاہے کچھ بھی بولیں ،انہیں آگے سے یہ سکینڈل یاد دلایا جاتا ہے،
وہ کسی سے بھی بات کریں تو انہیں ایسے رویئے کاسامنا کرنا پڑتا ہے کہ جیسے لوگ کہہ رہے ہوں، ہاں صحیح ہے، باقی سب تو ٹھیک ہے مگر آپ نے یہ حرکت کی تھی۔ ماہرہ خان نے مزید کہا اسی لیے و ہ اب اس سے متعلق زیادہ نہیں سوچتیں اور نہ بات کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا مگر ہاں وہ اتنا ضرور کہنا چاہیں گی کہ سکینڈل کا دور ان کے لیے سب سے زیادہ سیکھنے والا دور تھا، انہوں اس کڑے وقت کے دوران بہت کچھ سیکھا۔
واضح رہے کہ سال 2017، مارچ کے مہینے میں رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی ایک ساتھ سیگریٹ نوشی کرتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اِن دونوں فنکاروں کے اسکینڈل کا پاک بھارت میڈیا پر خوب چرچا رہا تھا۔