ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان لیگ سپنر راشد خان نے بابراعظم سمیت تین خطرناک بلے بازوں کے نام بتادیئے

کابل(قدرت روزنامہ) افغانستان کے معروف لیگ سپنر راشد خان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن اور بھارت کے ویرات کوہلی کو خظرناک بیٹس مین قرار دے دیا۔ان کا کہناتھاکہ ان تینوں کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے رنز روکنا بہت مشکل لگا، انہیں بہت دیکھ بھال کر بولنگ کرنا پڑتی ہے۔ یہ رنز بنانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
راشد خان نے کہا کہ دو قسم کے بیٹر ہوتےہیں، ایک وہ جو گیپ میں کھیل کر رنز بنانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ دوسرے وہ ہیں جو ہر گیند پر چھکا لگانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔گیپ میں رنز بنانے والوں کو روکنا کسی امتحان سےکم نہیں ہوتا۔ راشد نےپاور ہٹر کے طورپر کرس گیل، آندرے رسل، کیرن پولارڈ اور پانڈیا کا نام لیا۔