پاکستان

پاکستانیوں کے خفیہ غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے 880 ملین روپے کی ریکوری

سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کیخلاف کیس نمٹا دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے خفیہ بینک غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس نمٹا دیا۔
آئینی بینچ میں پاکستانیوں کے غیر ملکی بنک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ فارن اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو گئی تھی؟
ایف بی آر وکیل نے اثبات میں جواب دیا جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نشاندہی کے بعد ریکوری حکومتی محکموں نے کرنی ہے۔
ایف بی آر وکیل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 880 ملین کی ریکوری کی جا چکی ہے، باقی مقدمات میں بھی ریکوری کی کارروائی چل رہی ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایف بی آر کو ریکوری میں مشکل ہے تو پارلیمنٹ کو ترمیم تجویز کرے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا کہ جن سے ریکوریاں ہوئی کیا ان کیسز کے میرٹ پر فیصلہ ہوئے۔ وکیل ایف بی آر نے جواب دیا کہ میرٹ پر ریکوریوں کے کیسز کے فیصلے ہوئے۔
عدالت نے پیش رفت سامنے آنے پر مقدمہ نمٹا دیا۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *