سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز

ملک بھر سے تاحال 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کا آج آخری روز ہے جبکہ ملک بھر سے تاحال 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
حج اسکیم کے لیے 89ہزار 605 حاجیوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سمندر پار پاکستانی بھی اسپانسرشپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت یقینی بنا سکتے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق امید ہے آج ریگولر کوٹہ مکمل ہوجائے گا، ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
درخواستیں مکمل ہونے کے فوراً بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی اور پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت حاجیوں کی قرعہ اندازی 6دسمبر کو ہوگی۔