بی اے پی اور متحدہ اپوزیشن کے مبینہ لاپتہ ارکان کی بازیابی کیلئے گورنر بلوچستان، چیف سیکرٹری و آئی جی پولیس کو خط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی اور متحدہ اپوزیشن نے مبینہ لاپتہ ارکان کی بازیابی کیلئے گورنربلوچستان،چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بلوچستان کو خط لکھ دئیے . خط کے متن میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تحریک پر ارکان اسمبلی اکبر آسکانی،بشریٰ رند،لیلیٰ ترین اور ماہ جبین شیران نے دستخط کئے تھے تحریک12اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی میں پیش ہوئی تھی یہ کہ حسب آئین وقانون گورنربلوچستان نے اسمبلی کااجلاس 20اکتوبر کو 2021ء کیلئے طلب کیارتھا مذکورہ ممبران نے اجلاس میں حاضر ہوکر اپنے موقف کی تائید میں عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینا تھا لیکن جام کمال نے مذکورہ چار ارکان کو گرفتارکرکے حبس بے جا میں رکھاہے جو قابل مواخذہ جرم ہے،لہٰذاء آپ سے استدعا ہے کہ اکبرآسکانی،بشریٰ رند،لیلیٰ ترین اور ماہ جبین شیران کو فوری طورپر بازیاب کرائیں اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے .

درخواستوں پر سردارعبدالرحمن کھیتران،ملک سکندرایڈووکیٹ، ملک نصیراحمدشاہوانی،نصراللہ زیرے،میراسد اللہ بلوچ،میر یونس عزیز زہری،عبدالواحد صدیقی اور محمداکبر مینگل نے دستخط کئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں